قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ
کیپشن: Increase in rate of return on National Savings Scheme.
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 24 نیوز: قومی بچت  کی اسکیموں پر شرح منافع بڑھا دی گئی۔نئے نظرثانی شدہ ریٹس کا اطلاق 10 مئی سے ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 10.92 فیصد سے بڑھا کر 12.40 فیصد کردیا گیا ، بہبود ، پنشنرز اور شہداء سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12.72 فیصد سے بڑھا کر 14.16 فیصد کردیا گیا ۔

اس کے علاوہ ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 11.04 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا گیا ہے۔
سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 8.25 فیصد سے بڑھا کر 10.75 فیصد کردیا گیا،نئے نظرثانی شدہ ریٹس کا اطلاق 10 مئی سے ہوگا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor