ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوزوکی گاڑیوں کی قیمت میں حیرت انگیز تبدیلی

 سوزوکی گاڑیوں کی قیمت میں حیرت انگیز تبدیلی
کیپشن: Suzuki cars prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ٹیوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیا، سوزوکی نے آلٹو، کلٹس، سافٹ، ویگنار، راوی اور بولان کی قیمتوں میں 40ہزار روپے سے ایک لاکھ 29ہزار روپے تک اضافہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق سوزوکی کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں 1لاکھ روپے اضافہ، نئی قیمت 27لاکھ 62ہزار روپے، سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی نئی قیمت 1لاکھ 29ہزار روپے اضافے کے ساتھ 32لاکھ 98ہزار روپے، سوئفٹ جی ایل سی ٹی وی کی نئی قیمت 90ہزار روپے اضافے کے ساتھ 29لاکھ 98ہزار روپے اور کلٹس وی ایکس آر کی نئی قیمت 80ہزار روپے اضافے کے ساتھ 23لاکھ تیس ہزار روپے ہوگئی ۔

کلٹس وی ایکس ایل کی نئی قیمت 90ہزار روپے اضافے کے ساتھ 25لاکھ 64ہزار روپے، آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس کی نئی قیمت 65ہزار روپے اضافے کے ساتھ 19لاکھ 58ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 58ہزار روپے اضافےکے ساتھ 17لاکھ 33 ہزار روپے ہوگئی ۔

ویگنار اے جی ایس کی نئی قیمت 80ہزار روپے اضافے کے ساتھ 23لاکھ 99ہزار روپے، ویگنار وی ایکس ایل کی نئی قیمت 90 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 25لاکھ 64ہزار روپے، بولان وی ایکس کی نئی قیمت 45ہزار روپے اضافے کے ساتھ 13لاکھ 28ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سوزوکی بولان اے سی کی قیمت بھی 45ہزار روپے اضافہ کے ساتھ 14لاکھ 15 ہزار روپے اور آلٹو وی ایکس کی نئی قیمت 50ہزار روپے اضافہ کے ساتھ 14لاکھ 75ہزار روپے ہو گئی ہے۔

کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا، چیئرمین جیل روڈ چوہدری مقصود کا کہنا تھا کہ اب تو چھوٹی گاڑیاں بھی امیروں کے پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف گاڑیوں میں اضافے کا نوٹس لیں۔ سوزوکی موٹرز کی جانب سے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9مئی سے ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer