خبردار؛ملک میں اومی کرون وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوگئی

خبردار؛ملک میں اومی کرون وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوگئی
کیپشن: Omicron Variant
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں اومی کرون وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی۔

قومی ادارہ صحت این آئی ایچ نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے   اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ (ذیلی قسم) BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بہترین احتیاطی تدابیر (ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کے علاوہ) کورونا وائرس ویکسینیشن ہے۔

قومی ادارہ صحت کی طرف سے تمام اہل آبادی سے التماس کی جاتی ہے کہ اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔