ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پاور شیئرنگ ؛ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات اچانک منسوخ

پنجاب میں پاور شیئرنگ ؛ن لیگ اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات اچانک منسوخ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی گئی۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ناگزیر وجوہات پر منسوخ کر دی گئی ہے۔

حسن مرتضیٰ کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے حوالے بات چیت جلد ہو گی، دونوں جماعتوں کی لیڈرشپ کی کل یا پرسوں اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے۔

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وفد کے درمیان لاہور میں یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر ملاقات ہونا تھی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں گورنر شپ کے مطالبے سے مسترد ہو گئی ہے اور اس کے عوض پیپلز پارٹی نے صوبے میں 3 وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے۔