ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اسپتال میں داخل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اسپتال میں داخل
کیپشن: Shah Salman
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے جدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، رائل کورٹ نے بتایا کہ شاہ سلمان کوجدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں کچھ طبی ٹیسٹ کرانے کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

رائل کورٹ نے مزید کہا کہ   اسپتال میں شاہ سلمان کا کولونوسکوپی ٹیسٹ ہوا ہے اور اس کے نتائج ٹھیک تھے۔ تاہم ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ شاہ سلمان کو کچھ عرصے آرام کے لیے اسپتال میں ہی رہنا چاہیے۔ 

بیان میں شاہ سلمان کیلئے دعائیہ الفاظ میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے اور انہیں صحت اور تندرستی سے نوازے۔واضح رہے کہ شاہ سلمان نے رمضان المبارک کے آخری ایام مکہ مکرمہ کے الصفا شاہی محل میں گزارے تھے اور متعدد عہدیداروں اور شہزادوں کے ساتھ مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کی تھی۔

علاوہ ازیں انہوں نے مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں علماء، شیوخ اور اعلیٰ سویلین اور فوجی حکام سے بھی ملاقات کی جو انہیں عید الفطر کی مبارکباد دینے آئے تھے۔