(سعدیہ خان)لاہور میں ابرکرم نے جھل تھل ایک کردیا،موسم خوشگوار ،شام کے اوقات میں گرد آلود آندھی بھی چلی, شہر کے مختلف علاقوں جیل روڈ,شاد مان ,جی او آر اور فیروز پور روڈ میں ہوا کے ساتھ خوب بارش برسی۔
تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں کمی روزہ داروں کے لئے ابررحمت برس پڑی، بارش سے قبل شام کے اوقات میں ٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا،تیز ہواوں نے گرمی بھگا دی، لاہور کے محتلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ خوب بارش برسی ، اسلام پورہ میں ژالہ باری بھی ہوئی۔
مزید پڑھئے: محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید کے ایام میں موسم خوشگوار رہے گا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی جارہی ہے، دن کے اوقات میں پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ،بارش کے بعد درجہ حرارت کم ہوکر 30 تک پہنچ گیا۔
شہر میں موسلا دھار بارش ہونے کی وجہ سےکمشنر لاہور نے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا،ضلعی انتظامیہ و بلدیہ عظمی کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں ،تیز ہواوں سے درخت گرنے کی صورت میں فوری راستے کلیر ہونے چاہئیں،کمشنر لاہور کا کہناتھا کہ نکاسی آب کے لئےدرکار مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے،شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، لیسکو،واسا،ایم سی ایل و دیگر محکمے فیلڈ میں موجود رہیں گے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہار، گجرات ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،فیصل آباد اورلاہورمیں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے،ملتان ، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنےکاامکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، دیر، مردان ،چارسدہ ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بنوں،وزیر ستان اورکرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں جیکب آباد45، رحیم یار خان ، لاڑکانہ ،روہڑی ، چھور، سبی ،موہنجوداڑو44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دادو،بہاول نگر،خانیوال، شہید بینظیر آباد ، سکرنڈاور خان پور میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد 31، لاہور 39 کراچی 39، پشاور 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ 32، گلگت 32،مظفر آباد 35،مری 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، فیصل آباد 41، ملتان 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔