(ویب ڈیسک) مدرز ڈے کے موقع پر بالی وڈ سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کی جانب سے ماؤں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ماؤں کے عالمی دن پر مبارکبادیں پیش کی جا رہی ہیں۔
پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے قدم چومتے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمران عباس کی جانب سے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں کر والدہ کے قدم چومتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بے شک جنت ماں کے قدموں کے نیچے ہے، ماں جان میں آپ کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں۔عمران عباس نے لکھا کہ میری جنت! میں جب تک زندہ ہوں آپ کے قدموں کو بوسہ دیتا رہوں ۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں تمام ماؤں کو ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’ دنیا کی تمام ماؤں کو ماؤں کا عالمی دن مبارک ہو‘۔