ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ پلان تیار

LWMC
کیپشن: LWMC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (درنایاب) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ پلان تیار کر لیا، ٹیمز عید کے دنوں میں بھی تین شفٹوں میں کام کریں گی۔

ویسٹ مینجمنٹ پلان کے مطابق شہر کی صفائی بشمول مساجد، کمرشل مارکیٹوں اور قبرستانوں میں بھی خصوصی صفائی آپریشن کیا جائے گا، آپریشن ٹیمز کو تمام تر ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، تمام آپریشنل افسر و عملہ اپنی حاضری اور لوکیشن بذریعہ واٹس ایپ متعلقہ افسر کو بھیجیں گے، ٹیکنیکل سٹاف 11 مئی سے پہلے ورکشاپ میں موجود گاڑیوں کی رپیئرنگ مکمل کریں گے۔

سی ای او کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر ویسٹ مینجمنٹ پلان کے نفاذ کی ازخود مانیٹرنگ اور سرپرائز وزٹ کروں گا۔

دوسری جانب محکمہ بلدیات نے صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر کی 136 تحصیل میں دس ہزار سے زائد سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس ضمن میں سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق 70 ہزار سے زائد آبادی والی تحصیل میں 100، 40 ہزار سے زائد میں 80 اور 40 ہزار سے کم آبادی والی تحصیل میں 60 بھرتیاں ہوںگی، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ٹاؤن کمیٹیوں کو تحصیل کونسل کے ساتھ ضم کیے جانے سے آبادی کے تناسب میں اضافہ ہوا جس سے سینٹری ورکرز پر کام کا بوجھ بڑھ گیا۔

ڈپٹی کمشنرز بحیثیت ڈیزیز مینجمنٹ اتھارٹی صفائی اور ڈس انفیکشن کے کام کی نگرانی کریں گے، متعلقہ تحصیل کونسلز اضافی سینٹری ورکرز کے تمام اخراجات خود اٹھائیں گی، سینٹری ورکرز کی تعداد بڑھانے سے نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں بھی بہتری آئے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer