(بسام سلطان)کورونا وائرس پھر نہ ٹلا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متعدد مریض موذی وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے وار جاری ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں متعدد افراد موذی وائرس کےباعث جان کی بازی ہار گئے ، شہر میں 763نئےکورونامریضوں کی تصدیق ہو ئی ہے۔اب تک 2778 ہیلتھ کیئر ورکرز وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں کورونامزید24قیمتی زندگیاں نگل گیا جس کے بعد شہر میں کورونا اموات کی کل تعداد 3693 ہو گئی ہے۔ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا پھیلاؤ کی شرح 12 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جا ئے توکورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں مزید 118 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہزار 915 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں 3 ہزار 785 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 تک پہنچ گئی جن میں سے 4 ہزار 903 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو 3 لاکھ 17 ہزار 972 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں 2 لاکھ 91 ہزار 668 کیسز، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 842 ، بلوچستان میں 23 ہزار 324 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 77 ہزار 974 ، گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 5 ہزار 380 رہی جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 17 ہزار 866 ہو گئی ہے۔