نیب ٹارزن ہے، ‍شیخ رشید نے ایک بار پھر کرپٹ طبقے کو فکر میں ڈال دیا

نیب ٹارزن ہے، ‍شیخ رشید نے ایک بار پھر کرپٹ طبقے کو فکر میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ نیب ٹارزن ہے اور اس کی واپسی کو کوئی نہیں روک سکتا, عید الفطر کے بعد نیب کے ریڈار میں سرکاری لوگ بھی آئیں گے، آٹے چینی سکینڈل میں آئی پی پیز کے فیصلے میں پانچ سے چھ ماہ لگ جائیں گے، شہبازشریف اپنے کاغذ لندن بھول گئے ہیں لگتا نہیں وہ لندن جا سکیں گے.

ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریل آپریشن ابھی شروع نہیں کررہے، لیکن عید سے پہلے شروع کر دینگے، خواہش تھی 10 مئی کو ریل گاڑیاں چلا دیں جس پر مرکز کی بھی حمایت حاصل تھی، لیکن چند صوبوں نے ساتھ نہ دیا. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان اور کابینہ نے چار سو انتیس دوائیوں کو بھارت سے منگوانے سے روکا، جسکا کریڈٹ بھی کابینہ کو جاتا ہے.
شیخ رشید احمد نے نیب کی ممکنہ کارروائیوں کے متعلق کہاکہ عید الفطر کے بعد یہ دونوں طرف کھیلے گا، عید کے بعد سرکار کے لوگ بھی نیب میں ٹارگٹ ہو سکتے ہیں۔اگر اب بھی نیب ٹارزن نہیں بنے گا تو نیب اپنی اہمیت کھو دے گا۔میں موقع آنے پر ایل این جی کیس پر خود نیب جاوں گا۔

شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ ملک بھر میں تمام کالونیز میں تیس ستمبر تک بجلی کےمیٹر لگ جائیں گے جبکہ ریلوے نے فی ویگن کنٹینر کرایوں میں پانچ ہزار روپے اور کوئلہ سیمٹ کے کرایوں میں 10فیص تک کمی کی ہے جس کا رات بارہ بجے کے بعد اطلاق ہوگا، جن قلیوں کو بارہ بارہ ہزار نہیں ملے انہیں بھی جلد مل جائیں گے.

خیال رہے کہ کچھ دن پہلےبھی شیخ رشید احمد  نے کہا تھا کہ نیب عید کے بعد دوطرفہ ٹارزن بننے جارہا ہے، لوگ 18 ویں ترمیم پر کچھ دو اور کچھ لو چاہ رہے ہیں۔