لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کے عہدیداروں کا کاروبار کھولنے پر حکومت کا شکریہ

 لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کے عہدیداروں کا کاروبار کھولنے پر حکومت کا شکریہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاروبار کھولنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کار ڈیلرز حکومت کے تمام ایس او پیز پر عمل کریں گے۔
جیل روڈ پر لاہور کار ڈیلرز کے صدر شہزادہ سلیم خان نے چئیرمین انجمن تاجران کار ڈیلرز جیل روڈ چودھری ادریس سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ شہزادہ سلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت سے گذارش ہے کہ جلد از جلد کار لائن کے شورومز کھولنے کی باقاعدہ اجازت دے کیونکہ انتظامیہ سے ملاقات ہوئی ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ شورومز کھولنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن کب تک آتا ہے۔ شہزادہ سلیم خان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ماہ سے کار لائن کے تاجر گھروں میں بیٹھے ہیں اور پریشان ہیں۔

انجمن تاجران کار ڈیلرز جیل روڈ کے چئیرمین چودھری ادریس کا کہنا تھا کہ کار ڈیلرز وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب اور میاں اسلم اقبال کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کار ڈیلرز کو کاروبار کھولنے کی اجازت دی تاہم اس وقت ابہام کی صورتحال ہے کیونکہ پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا اور اس سلسلے میں ایس پی سول لائن سے رابطہ ہوا جنھوں نے شورومز کھولنے سے منع کردیا ہے ۔

لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایس او پیز کا بھی انتظار ہے تاہم حکومت جو بھی ایس او پیز بتائے گی اس پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 7 ميی کو وزیراعظم نے ہفتے سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کو کھولنے کا فیصلہ کیا تها، عمران خان نے بتایا کہ ہم نے جو فیصلہ کیا وہ تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوام کو ذمہ داری لینا پڑے گی، اگر اس مشکل مرحلے سے نکلنا ہے تو حکومت ڈنڈے کے زور سے نہیں بولے گی.