ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی مواد نشرکرناکیبل آپریٹر کو مہنگا پڑگیا

 بھارتی مواد نشرکرناکیبل آپریٹر کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پیمرا ریجنل آفس لاہور  نے کارروائی کرتے ہوئےسمن آباد میں بھارتی مواد دکھانے پر کیبل آپریٹر کے آلات قبضے میں لے لئے، کیبل آپریٹرغیر قانونی طور پر بھارتی مواد نشرکر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کی بھارتی مواد نشر کرنے والےکیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سمن آباد میں بھارتی مواد دکھانے پر کیبل آپریٹر کے آلات قبضے میں لے لئے، کیبل آپریٹرغیر قانونی طور پر بھارتی مواد نشرکر رہا تھا۔ پیمرا ریجنل آفس ذرائع کا کہناتھا کہ کیبل آپریٹرغیرقانونی طورپربھارتی مواد نشترکررہاتھا،کارروائی شہری کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر کی گئی۔ڈی جی ایم قاسم احمد،سینئرانسپکٹرپیمراعامربھٹی نے کارروائی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینلز پر   بھارتی مواد نہ دکھانے کی وفاقی حکومت کی پالیسی بحال کر نے کا حکم دیا تھا جس کے مطابق پاکستانی ٹی وی چینلز  پربھارتی مواد کی تشہیر نہیں ہوگی۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ پیمرا نے بھارتی اداکاروں پر مشتمل اشتہارات نشر کرنے پر بھی پابندی عائد  کی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی 19 اکتوبر2016 کی غیر ملکی مواد نہ دکھانے کی پالیسی بحال کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔

علاوہ ازیں  تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے بھارتی فلموں کی نمائش پر فوری پابندی لگانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرواتھی۔قرارداد کے متن  میں کہا گیا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد نشرکرنے پرمکمل پابندی لگانے پر اظہار تشکر کرتے ہیں،  ان کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان بھر میں عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کو بہت سراہا جا رہا ہے، اس اہم فیصلے کے بعد پاکستان میں بھارتی ثقافت کی یلغار کو روکنے میں مدد ملے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer