علی ساہی: دن بدن پولیس میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز حکومت کوپولیس کا خیال ا ہی گیا ، کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی پنجاب پولیس کو حفاظتی سامان کی خریداری کےلیےساڑھے سات کروڑ کے فنڈز جاری کردیے گئے ۔ائی جی پنجاب نے 6کروڑ 84لاکھ تمام اضلاع اور ٹریفک پولیس کو جبکہ 65 لاکھ مختلف یونٹس کو جاری کردیے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والی پنجاب پولیس کے لیے بالاخرحکومت نے فنڈز جاری کردیے۔حکومت نے کوروناکاحفاظتی سامان خریدنےکیلئےساڑھے7کروڑروپےجاری کردیے ہیں جس سے پولیس کیلئےسینی ٹائزر،ماسک،کٹس اورگلوزخریدےجائیں گے۔
آئی جی پنجاب نے6کروڑ84لاکھ فنڈزتمام سی سی پی او لاہورسمیت تمام اضلاع کومنتقل کردئیےجبکہ 65لاکھ کےفنڈزمختلف یونٹس کونفری کےحساب سےجاری کئےگئے۔سب سےزیادہ فنڈز لاہورپولیس کو1کروڑ47لاکھ روپےجاری کئےگئے جبکہ سی ٹی اولاہورکو15لاکھ روپےکےفنڈزجاری کئےگئے ہیں۔پنجاب ہائی وےپیٹرولنگ پولیس کو51لاکھ72ہزارروپےجاری کیے گئے۔
سی پی اوفیصل آباد38لاکھ86ہزار،سی ٹی اوفیصل آبادکوکو4لاکھ84ہزارروپےجاری کیے گئے۔سی پی اوملتان کو25لاکھ20ہزاراورسی ٹی اوملتان کو3لاکھ11ہزارروپےجاری کئے گئے ہیں، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو10،10لاکھ روپےجاری۔آئی جی آفس،پنجاب کانسٹیبلری اورٹیلی کمیونیکشن کو10،10لاکھ روپےجاری کیے گئے۔اس سے پہلے پولیس مختلف ہیڈز فنڈز نکال کر حفاظتی سامان خریدرہی تھی یامخیرحضرات کی جانب سے مہیا کیا گیا سامان استعمال کررہی تھی۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور میں کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئےموثر مینجمنٹ کی علیحدہ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 961 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 10 ہزار 33 ہو گئی، جن میں7971 مرد اور 2061 خواتین شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 24 مارچ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔