ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کیلئے بڑی خبر، وفاقی حکومت کا بورڈ امتحانات نہ لینے کا اعلان

طلبا کیلئے بڑی خبر، وفاقی حکومت کا بورڈ امتحانات نہ لینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) وفاقی حکومت کی جانب سے امتحانات منسوخ کرنے کا معاملہ، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز اگلے ہفتے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی، لاہور کے تقریبا 5 لاکھ 22 ہزار طلبا اس فیصلے سے مستفید ہوں گے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر وفاقی حکومت نے رواں سال کوئی بھی امتحان نہ لینے کا اعلان کیا ہے، لیکن اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز اگلے ہفتے میں مشاورت کے بعد جاری کرے گی، جس سے پنجاب کے 41 لاکھ طلبہ و طالبات براہ راست مستفید ہوں گے۔

 ذرائع کےمطابق نویں جماعت کے 13 لاکھ 78 ہزار طلبا براہ راست دسویں جماعت میں جائیں گے، دسویں جماعت کے 11 لاکھ 80 ہزار طلبا نویں جماعت کی بنیاد پر پاس قرار دئیے جائیں گے، لاہور بورڈ کے کل 5 لاکھ 22 ہزار طلبا مستفید ہوں گے، جس میں نویں جماعت کے 2 لاکھ 82 ہزار اور دسویں جماعت کے 2 لاکھ 40 ہزار طلبا شامل ہیں، جبکہ پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے 7 لاکھ 85 طلبا براہ راست بارہویں جماعت میں پہنچیں گے۔

بارہویں جماعت کے 8 لاکھ 23 ہزار طلبا گیارہویں کی بنیاد پرپاس قرار دیئے جائیں گے، اسی طرح لاہور بورڈ کے گیارہویں جماعت کے 1 لاکھ 71 ہزار اور بارہویں جماعت کے 1 لاکھ 90 ہزار طلبا کو فائدہ ہو گا۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین نے سکولوں کو مزید 15 جولائی تک بند رکھنے اور بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا، ٹیچر رہنماؤں رانا لیاقت علی اور کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کرکے بورڈ امتحانات لیے جاسکتے ہیں، امتحانات نہ لینے سے طلبا  کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، پنجاب میں اب تک کورونا  وائرس سے 183  افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ  10 ہزار 33  افراد  کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، کورونا وائرس کے باعث16 مارچ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer