خاتون ٹیچر لٹ گئی،مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی

خاتون ٹیچر لٹ گئی،مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)لاہورکے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ڈی پی ایس سکول کی سابق پرنسپل کوزخمی کرکے نقدی اوردیگراشیا لوٹ لیں۔

 پولیس کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول کی سابق پرنسپل میڈیم شہلا کے ساتھ واردات بینک سکوائر مارکیٹ میں پیش آئی.خاتون نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکلواکرواپس گاڑی میں بیٹھی تھی کہ موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں نے گھیرلیا اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کر دیا. ڈاکو خاتون سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔

مارکیٹ میں واردات ہوتے دیکھ کر شہریوں کی طرف سے ڈاکووں کی ڈرانے کی کوشش کی گئی مگر ناکام رہے. اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا. پولیس کا کہنا ہے کہسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود رمضان میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے، کاروباری بندش کے دنوں میں بھی 125 افراد  ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مال سے محروم ہوئے، جبکہ لاک ڈاون سے قبل 15 دنوں میں 164 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اسی طرح گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی 312 وارداتیں لاک ڈاؤن کے دوران ہی رپورٹ ہوئیں۔

 لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں خواتین پر تشدد سمیت گلی محلوں کی لڑائیوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا کہ کرائم کا گراف انتالیس فیصد کم رہا۔گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 30 فیصد جبکہ گاڑی چوری کی وارداتوں میں 29 فیصد کمی ہوئی،جزوی لاک ڈاون کے دوران چوری کی وارداتوں میں 33 فیصد کمی ہوئی، لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے شہر میں دو سو انتیس مقامات پر ناکہ بندی کی اور پولیس کی نفری سڑکوں پر گشت کرتی رہی اگر اسی طرح سال بھر پولیس پٹرولنگ اور ناکہ بندی کو موثر بنایا جائے تو شہریوں ہر پولیس کا اعتماد بڑھے گا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer