ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حریم فاروق کا علی رحمن کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام

حریم فاروق کا علی رحمن کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ ( زین مدنی ) معروف اداکارہ حریم فاروق نے اداکار علی رحمن کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حریم فاروق نے اپنے دوست اور ان کے ساتھ متعدد پروجیکٹس میں کام کرنے والے اداکار علی رحمن کے ساتھ اپنے کچھ یادگار لمحات شیئر کیے ہیں۔

حریم فاروق نے اِن تصاویر کے ساتھ ہی علی رحمن کے لیے ان کی سالگرہ کے حوالے سے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری کردہ پیغام میں حریم فاروق نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو، قرنطینہ کے دوران آپ کی سالگرہ ایک خاص پوسٹ کی حقدار ہے لہذا میں نے اپنی اِس پوسٹ میں وہ تمام تصاویر شیئر کی ہیں جو ہمارے قیمتی لمحات ہیں اور ہماری دوستی کو بہترین طریقے سے بیان کرتی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں نے آپ کے ساتھ کسی بھی لمحے میں خود کو سست اور تھکا ہوا محسوس نہیں کیا۔ حریم فاروق نے لکھا کہ میرے ساتھ ہر پروجیکٹ کو یاد گار بنانے کے لیے اور ایک سچا دوست بننے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

دوسری جانب علی رحمن نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنی سالگرہ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں اداکار کیک کھاتے نظر آرہے ہیں۔ علی رحمن نے ٹویٹر پر اِن تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔