( علی اکبر ) پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے فوری عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا۔
پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے۔ حکومت معاملات کو مکمل کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ پاکستان میں موجود آئی ایم ایف کے نمائندے ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کریں گے۔
سید حسن مرتضی نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ حکمرانوں کو گھر بھجوا کر ملک میں فوری انتخابات کروائے جائیں۔