ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن کورٹ نے منشیات کے ملزم کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی

سیشن کورٹ نے منشیات کے ملزم کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیشن کورٹ نے منشیات کے ملزم کا جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے مجرم اکرام کو تین سال قید اور سات ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا ئی۔ مجرم کے خلاف تھانہ رائے ونڈ سٹی پولیس نے منشیات کا مقدمہ درج کیا تھا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق مجرم اپنے علاقے میں منشیات فروشی کرتا تھا، جس کے قبضہ سے 3 کلو چرس برآمد ہوئی تھی، عدالت نے دوران سماعت گواہوں کےبیانات اور شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی۔

Shazia Bashir

Content Writer