سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران نے ہائیکورٹ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران نے ہائیکورٹ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ہائیکورٹ کی سکیورٹی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے حوالے کرنے پر غور، رجسٹرار بہادر علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں سکیورٹی کیلئے نئے ایس اوپیز کا جائزہ لیا گیا.

اس حوالے سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران نے ہائیکورٹ کی سکیورٹی کا ابتدائی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، رجسٹرار کی زیر صدارت اجلاس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کرنل ریٹائرندیم احمد ، میجرریٹائرڈ صفدروٹو ، چیف سکیورٹی آفیسر ہائیکورٹ ایس پی آفتاب پھلروان سمیت دیگرپولیس افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں ہائیکورٹ کی سکیورٹی کے حوالےسے تمام پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔

رجسٹرار ہائیکورٹ کی زیرصدارت اجلاس کے بعد سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسران نے چیف سکیورٹی افسر ایس پی آفتاب پھلروان سے علیحدہ ملاقات بھی کی، پولیس افسران نے لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کےلیے عدالت عالیہ کے داخلی اور خارجی گیٹوں کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں ڈی ایس پی ہائیکورٹ میاں ابصاراحمد نے بریفنگ دی ۔