(عثمان علیم) محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک لیے۔ فنڈز آن لائن نہ ہونے سے ٹھیکیدار پریشان ہوگئے۔ ترقیاتی کام بھی ٹھپ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے کسی بھی جاری ترقیاتی منصوبے کو مزید فنڈز ٹرانسفر نہیں کئے جائیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹس آفیسرز کے اکاﺅنٹس میں بھی فنڈز آن لائن ٹرانسفر کرنے کا سلسلہ روک لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فنڈر روکنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے بعد کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یکم اپریل کے بعد ایک منصوبے کے فنڈز دوسرے کو ٹرانسفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ محکمہ خزانہ نے یکم اپریل سے قبل منظور کیے جانے والے فنڈز ٹرانسفر کو بھی روک لیا۔