صدارتی انتخابات:آئی جی پنجاب کی پنجاب اسمبلی آمد، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

صدارتی انتخابات:آئی جی پنجاب کی پنجاب اسمبلی آمد، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدارتی انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری،آئی جی پنجاب کی پنجاب اسمبلی آمد، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

صدارتی انتخابات کے دوران آئی جی پنجاب نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی جہاں ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ کے موقع پر بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے ہیں،  اراکین اسمبلی پرامن اور محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔پولیس جوان الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہ دیں اور نقص امن کا باعث بننے والے شر پسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں۔