سٹی 42 : واسا لاہور نے ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر رمضان المبارک میں ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری کر دیے۔
واسا کی جانب سے عوام کی سہولت اور نمازوں کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹائم ٹیبل مرتب کیا گیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلے دورانیے میں صبح3 بجے سے صبح 5:15بجے تک پانی میسر ہوگا۔ دوسرا دورانیہ صبح 8 بجے سے صبح 10 بجے تک جاری رہےگا۔ تیسرا دورانیہ دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک جاری رہے گا۔شام 5 بجے سے رات 8:45 بجے تک پانی کی فراہمی میسر ہوگی۔
ایم ڈی واسا غفران احمدکا کہنا ہے کہ شہر لاہور کے باسیوں کو رمضان المبارک کی برکات مبارک ہوں۔