ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں متوقع طوفانی بارشیں، وزیراعلیٰ کی پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری

پنجاب میں متوقع طوفانی بارشیں، وزیراعلیٰ کی پیشگی اقدامات کی ہدایات جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ بارش سے قبل تمام حفاظتی انتظامات مکمل کریں اور ان اقدامات سے سے انہیں آگاہ رکھیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے، عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے، میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹ سروس سے مدد لی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer