رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے سرکاری اجلاس 11  مارچ کی شام پشاور میں ہو گا

 رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے سرکاری اجلاس 11  مارچ کی شام پشاور میں ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 11مارچ کو  پشاور میں ہوگا.

مرکزی رﺅیت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 11مارچ بروز پیر کو بمقام دفترایڈمنسٹریٹر اوقاف عید گاہ چارسدہ روڈپشاور میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے. 

 پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں ماہ رمضان المبارکھ کے چاند کی ریت کا فیصلہ کیا جائے گا،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کو اس دفعہ بھی ایک ہی دن روزہ عطا فرمائے،چاند دیکھنے کے حوالے سے مندرجہ ذیل نمبروں پر اطلاع دی جا سکتی ہے.