(ویب ڈیسک)وفاقی کابینہ نے مردم شماری کیلئے12 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق ساتویں خانہ و مردم شماری کے اخراجات کیلئے 12 ارب روپے دیئے جائیں گے،وفاقی حکومت نے مردم شماری کیلئے مزید12 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے،ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری پر 34 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت 10 ارب روپے کے فنڈز فراہم کرچکی ہے، مردم شماری کیلئے باقی ماندہ 12ارب روپے کے فنڈز بھی جلد جاری کئے جائیں گے۔