صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کا طلبا کیلئے احسن اقدام

students
کیپشن: students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولز میں داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

صوبائی وزیر سکول و ہائر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر نے سکول داخلہ مہم تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب فیصل فرید سمیت پنجاب بھر کے سی ای اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر منصور قادر نے کہا کورونا وبا کے بعد سے بچوں کے ڈراپ آئوٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

طلبہ کا سب سے زیادہ ڈراپ آئوٹ ریٹ پرائمری سطح پر سامنے آیا،سکول داخلہ مہم کے پہلے مرحلے میں 5 لاکھ 35 ہزار بچوں کو 1 اپریل سے 30 مئی تک سکولوں میں واپس لانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ تمام اضلاع کو طلبہ کی تعداد کو مدِنظر رکھتے ہوئے انرولمنٹ کے اہداف دیے گئے ہیں۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن فیصل فرید نے کہا طلبہ کا سکولوں میں داخلہ پہلا مرحلہ ہے، ان کو سکولوں میں برقرار رکھنا بھی قلیدی اہمیت کا حامل ہے۔