(عرفان ملک)ڈکیتی، چوری، راہزنی کی وارداتوں کی ٹرپل سنچری، 24 گھنٹوں میں چوری کے 200 اور راہزنی کے 20 واقعات رپورٹ، 5 دکانیں اور تین گھر لوٹ لیے گئے، سب سے زیادہ لوٹ مار صدر ڈویژن میں ہوئی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق اسٹریٹ کرائم اور راہزنی کی 20وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے چھین لیے گئے۔ ڈاکووں نے 5 دکانیں اور تین گھر لوٹ لیے۔
چوری کی 200 وارداتوں میں شہری سوا کروڑ روپے مالیت کے سامان اور اشیا سے محروم ہو گئے، 3 افراد سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکلیں چھینی گئیں۔
61 موٹرسائیکلیں ، 4 رکشے اور ایک کار چوری کر لی گئی۔ نقب زنی کی سات وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق دو خواتین اور تین بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔