(سعید احمد)ریلوے ٹریفک یارڈ ملازمین کے دفتری اوقات کار پر تحفظات، سی او پی ایس ریلوے کا نوٹس، ریلوے رولز کے مطابق اوور ٹائم اور ہفتہ وار چھٹی دینے کی ہدایت کردی۔
ریلوے ٹریفک یارڈ ملازمین نے دفتری اوقات کار کے متعلق چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے کو تحفظات سے آگاہ کیا، جس کے بعد سی او پی ایس ریلوے نے نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے کے متن کے مطابق تمام یارڈ سٹاف کو دیگر شعبہ جات کی طرح ہفتہ وار چھٹی اور اوور ٹائم دیا جائے، ہدایات پر عمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے، ذرائع کے مطابق ریلوے یارڈ سٹاف نے دفتری اوقات کار سے زائد ڈیوٹی لینے اور اوور ٹائم نہ ملنے کی شکایت کی تھی، ریلوے یارڈ سٹاف نے ہفتہ وار چھٹی اور اوور ٹائم دینے کا مطالبہ کیا تھا۔