ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایپل نے سستا ترین فائیو جی آئی فون متعارف کرادیا

apple I Phone SE launched
کیپشن: apple I Phone SE
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایپل نے  اپنا سستا ترین فائیو جی آئی فون متعارف کرا دیا ۔ آئی فون تیرہ کے سارے فیچرزسےلیس طاقتور فون کی بیٹری بھی دیرپا ترین ہے

آئی فون ایس ای کا تھرڈ جنریشن ماڈل اس کمپنی کا سستا ترین 5 جی فون بھی ہے جو کمپنی کے ایک ورچوئل ایونٹ میں پیش کیا گیا۔

آئی فون ایس ای (2022) میں اے 15 بائیونک پراسیسر موجود ہے جو آئی فون 13 سیریز میں بھی دیا گیا ہے، یعنی یہ آئی فون 13 جتنا ہی طاقتور ہے۔کمپنی کے مطابق اے 15 بائیونک چپ سے بیٹری لائف بھی بہتر ہوئی ہے، جبکہ اس فون میں 2020 کے آئی فون ایس ای کے مقابلے میں زیادہ بڑی بیٹری موجود ہے۔

وائرلیس چارجنگ سپورٹ  سے لیس نئے  ایپل فون پر 15 گھنٹے ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے، جبکہ 50 گھنٹے تک آڈیو کو چلایا جاسکتا ہے۔

آئی فون ایس ای میں ریٹینا آئی پی ایس کی  4.7 انچ  کی ایل سی ڈی ہے جو 750x1334  پکسلز ریزولیوشن کے ساتھ 60 ہرٹز کے ریفریش ریٹ اور 625 نٹس پیک برائٹنس کی حامل ہے۔ بائیو میٹرک ان لاک کے لیے ٹچ آئی ڈی سنسر موجود ہے جبکہ واٹر ریزیزٹنس کے لیے آئی پی 67 ریٹنگ دی گئی ہے۔ایپل  کا دعوی  ہے کہ نئے آئی فون ایس ای کا فرنٹ اور بیک گلاس پینل اسمارٹ فونز کی دنیا میں سخت ترین گلاس ہے۔

فون میں ایپل کا A15 بائیونک چپ سیٹ نصب ہے جبکہ آئی او ایس 15.3 سے لیس اس فون میں ہیکسا کور 2x3.22گیگا ہرٹز ایوالانچ+4xX.X بلزارڈ کا سی پی یو اور ایپل کا فورکور گرافکس جی پی یو نصب ہے۔

 باقی رہی بات کیمروں کی تو فون کے فرنٹ پر سنگل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر بھی 13 میگا پکسل کا ایک ہی کیمرا موجود ہے۔مگر یہ سنگل کیمرا بھی عام نہیں ماہرین نے اسے بھی بہترین  پرفارمنس کا حامل کیمرہ قراردیا ہے  جو نئے پراسیسر کے ذریعے سافٹ ویئر  کی مدد سے فوٹوگرافی کو بہتر بنانا ہے۔ 4K اور 60 ایف پی ایس کی ویڈیوز 1080 میگا پکسلز میں ''سلوموشن '' میں بھی ریکارڈ کی جاسکیں گی۔

اس کیمرے میں ڈیپ فیوژن اور ایچ ڈی آر 4 سپورٹ بھی موجود ہے جو ہائی کنٹراسٹ مناظر کو زیادہ بہتر طریقے سے ہینڈل کرتے ہیں جبکہ نوائز کو کم کرتے ہیں۔

اور ہاں یہ فیچر آئی فون 13 میں بھی ہےآئی فون ایس 64، 128 اور 256 جی بی کی انٹرنل اسٹوریج میں دستیاب ہوں گے جو پری آرڈر میں 11 مارچ جبکہ مختلف ممالک میں 18 مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

اس فون کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 429 ڈالرز ( تقریبا76 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔

اس ایونٹ میں کمپنی کی جانب سے نیا ڈیسک ٹاپ میک، ایکسٹرنل مانیٹر سیلیکون لائن اپ ایم 1 الٹرا (جو میک اسٹوڈیو میں دستیاب ہوگی)، نیا آئی پیڈ، آئی او ایس 15.4 اور ایپل ٹی وی پلس کو بھی  لانچ کیا ہے۔