وزیراعظم عمران خان سے طارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

PM Imran Khan meets Tariq Bashir
کیپشن: PM Imran Khan meets Tariq Bashir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ملکی سیاسی صورتحال میں اس  وقت ہلچل مچی ہوئی ہے، اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے, وزیراعظم اپنی حکومت کو بچانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں، روٹھے لوگوں کو منانے اور میل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،  کچھ دیر قبل  وزیراعظم عمران خان اور طارق بشیر چیمہ میں ملاقات ہوئی ہے جس کی اندرونی کہانی بھی منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے منظر نامے سمیت مختلف معاملات پر گفتگو  کی گئی، طارق بشیر چیمہ نے حکومتی ارکان ٹوٹ جانےکی صورت میں آئندہ سیاسی تعاون پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ آپ کے پندرہ بیس ارکان ٹوٹ گئے تو ہم بھی اپوزیشن کے ساتھ جانے پر مجبور ہوں گے۔ طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم سے کہا کہ اتحاد کے معاملات میں آپ کے ساتھ ہیں، اگر آپ کے ارکان بکھر گئے تو ہم نئی پالیسی بناسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں وزیر اعظم عمران خان نیشنل اسٹیڈیم میں احساس پروگرام کے تحت تقریب میں شرکت کریں گے،اس کے علاوہ وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی اور  پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہے، اس کے بعد 2028 تک کچھ نہیں ہو گا۔

Sughra Afzal

Content Writer