مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گرد ونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اوردکانوں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 25 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 62 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں مہمند، دیربالا،کوہاٹ ، صوابی، ملاکنڈ، سوات، مینگورہ شہر اور شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے,زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 175کلومیٹر تھی۔