سٹی42: شہر لاہور کا درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھنے لگا، فضائی آلودگی میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ۔ محکمہ موسمیات نے کل بارش کی پیشگوئی کردی۔
لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 197 ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوٹ لکھپت میں 263، ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں 263، فدا حسین ہاؤس میں 257، خانہ سلیم میں 231، انارکلی میں 225، ٹاؤن شپ میں 219، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 215 اور جوہر ٹاؤن میں 206 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر اور گردونواح میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان ہے، شہر کا مطلع صاف رہے گا، شہر میں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہوگا۔