ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا

ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کے لیے اچھی خبر، یونیورسٹی انتظامیہ نے 56 ملازمین کو مستقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے سترہ اے کے تحت بھرتی کئے جانے والے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے 56 ملازمین کی مستقلی کے آڈر جاری کردیے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے تحت دو ہزار چودہ سے اٹھارہ کے درمیاں بھرتی کیئے جانے والے ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ ملازمین لیب اٹینڈینٹ، نائب قاصد، مالی، چوکیدار، ریکاڈ لیفٹر کے طور پر کام کررہے تھے۔ مذکورہ ملازمین نے مستقلی کی تمام شرائط پوری کرلیں تھیں۔ 

دوسری جانب لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ویمن ڈے کے حوالے سے تقریب اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ آشفہ ریاض نے کا کہنا تھا کہ محکمہ ویمن ڈیویلپمنٹ کا پورا فوکس ہے کہ ورکنگ لیڈیز کوہرصورت سپورٹ کرے۔محکمہ کی جانب سے146 ڈے کیئرسنٹرز کوآپریشنل کردیا گیا ہے، 221 ڈے کیئرسنٹرز کی منظوری دی جاچکی ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر بشری ٰمرزا کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے ہر شعبے کی ترقی میں عورت کا کردار نہایت اہم ہے۔ تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کےڈیپارٹمنٹ آف جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ سٹڈیز کی جانب سے کیا گیا تھا۔تقریب میں ایم پی اے عظمی کاردار، ہیڈآف ڈپارٹمنٹ جینڈر اینڈ ڈویلپمنٹ سٹڈیز ڈاکٹر صبح ملک،صوبائی سیکرٹری ویمن ڈیویلپمنٹ عنبرین رضا، ڈائریکٹر طلت سہیل، ڈائریکٹرز ویمن ڈیلپمنٹ سجیلہ نوید، اشفاق بخاری،فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں آزادی کے بعد سے اب تک پاکستانی خواتین کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کےلئے طالبات نے خاکہ پیش کیا۔ اس موقع پرانٹرنیشنل ویمن ڈے کے حوالے سے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔