نبیل ملک: مسافروں اور ملازمین کے لئے محکمہ ریلوےکا بڑا اقدام، ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈی ایس لاہور کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے-
محکمہ ریلوے کے مطابق کھلی کچہری ہر مہینے کی پہلی جمعرات کو ڈی ایس آفس میں لگائی جائے گی، اس سلسلے میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد یکم اپریل 2021 سے کیا جائے گا۔ ڈی ایس لاہور ناصر خلیلی کی کھلی کچہری دن 12 سے دوپہر 2 بجے تک لگائی جائے گی، انتظامیہ کے مطابق کھلی کچہری میں مسافروں اور ریلوے ملازمین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں، اس حوالے سے ڈی ایس لاہور ناصر خلیلی نے افسران اور عملے کو کھلی کچہری کی تیاریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔