عابد چوہدری: شاہدرہ کے علاقے جمیل پارک میں جعلی پیر سونے شاہ جلاد بن گیا , 23سالہ نوجوان شان محمود کو کو جعلی پیر اور اس کے ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،متاثرہ نوجوان شان محمود کے والد کی مدعیت میں تھانہ شاہدرہ میں جعلی پیر اور اس کے پانچ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہدرہ جمیل پارک میں جعلی پیر سونے شاہ نے ساتھیوں سے مل کر 23 سالہ نوجوان کوتشددکانشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ نوجوان شان محمود کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
نوجوان کے والد نےپولیس کو بتایا کہ میرے بیٹے پر سایہ تھا، پیرسو نے شاہ کے پاس لےکر گیا تھا، جعلی پیرنے 10 ہزارفیس لے کرمزیدپیسے لینے بھیج دیا، لڑکے کے والدکے مطابق جعلی پیرنے اس کے بیٹے کورسیوں سےباندھ کرتشددکانشانہ بنایا۔