(سٹی42) بالی ووڈ انڈسٹری کے میگاسٹار شاہ رخ خان جن کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی منفرد اداکاری، ڈائیلاگ ایکشن اورلوسٹوری فلموں میں مداحوں کو خوب محظوظ کیا، ان کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں، گزشتہ دنوں پاکستان میں ان کو دیکھا گیا اور ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اندسٹری کی کنگ شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کے آغاز سے لے کر اب تک جتنی بھی فلمیں کیں وہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کی دیگر کئی ممالک کے سینما گھروں کی رونق بنیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے بھی دنیا کے تقریباً ہر کونے میں موجود ہیں، گزشتہ دنوں پاکستان میں ان کو دیکھا گیا جو کہ ٹرین میں سفر کررہے تھے، ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس پر صارفین حیرت زدہ ہیں اور مختلف دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہے۔
دراصل ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان پاکستانی ہے جس نے شاہ رخ خان کی طرح اپنا روپ دھارا ہوا ہے اور مزے کی بات یہ کہ وہ بالی ووڈ سٹار کی مشہور فلم "دل والے دلہنیا لے جائیں گے" کے ایک سین کی نقل کررہا ہے، ٹرین میں سفر کرتے نوجوان باہر آتا ہے اور ادھر اُدھر دیکھ کر اپنی ہاتھ آگے بڑھتا ہے جیسا کہ شاہ رخ خان نے چلتی ہوئی ٹرین سے اپنا ہاتھ نکالااور بالی ووڈ اداکارہ کاجل کا ہاتھ تھام تھا۔پاکستانی نوجوان نے ایسا ہی کیا جبکہ اس ویڈیو کے بیگ گراؤنڈ میں میوزک بھی اسی فلم کا سنا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی اس پر خوب تبصرے کئے اور کچھ نے نوجوان کی تعریف بھی کی۔
Ye rhe gaya tha???????? pic.twitter.com/MEjJtWqUH3
— Nainuu (@YourGalNaina) March 7, 2021