ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغبانپورہ، گھر سے 3 افراد کی لاشیں بر آمد

باغبانپورہ، گھر سے 3 افراد کی لاشیں بر آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) باغبانپورہ کےعلاقے احمد ٹاؤن میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق مرنے والوں میں وقاص،اسکی بیوی اور بچی شامل ہیں۔ مرنے ہونے والوں کے جسم پر کوئی نشان موجود نہیں۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے فرانزک ٹیمیں بھی بلوا لی ہیں، شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ لاہور میں جرائم کی شرح سے مسلسل اضافے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ گزشتہ رات گرین ٹاؤن کے علاقے میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملیں جنھیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موٹ کے گھاٹ اتار دیا۔  پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف پرچہ تو کاٹ دیا لیکن ابھی تک پولیس ملزمان تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔