پنجاب حکومت کا نوجوانوں کے لئے اہم منصوبہ

پنجاب حکومت کا نوجوانوں کے لئے اہم منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: پنجاب حکومت کا نوجوانوں کے لئے اہم منصوبہ، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت انوویٹ پنجاب منصوبہ شروع کیا جائے گا، 80 کروڑ روپے کی لاگت سے انکیوبیشن سنٹرز، کو ورکنگ سپیس اور ای روزگار سنٹرز کی توسیع کی جائے گی۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر انتظام " انوویٹ پنجاب" کے نام سے منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، وزیراعلی پنجاب نے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، منصوبے کے تحت 67 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈویژنل سنٹرز پر انکیوبیشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔

طلبا و طالبات کی سہولت کے لئے ہر ضلع میں "کو ورکنگ سپیس" بنائی جائے گی، جن پر 13 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ پی آئی ٹی بی کے کامیاب پروگرام ای روزگار سنٹرز کا دائرہ پرائیوٹ سیکٹر تک بڑھایا جائے گا۔

 لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائیوٹ کالجز میں ای روزگار سنٹرز قائم کئے جائیں گے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ای روزگار سنٹرز کو ریگولیٹ کرنے کا ذمہ دار ہوگا جبکہ انفراسٹرکچر اور سامان پرائیوٹ کالجز فراہم کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer