کورونا وائرس نے پنجاب میں بھی دستک دیدی

کورونا وائرس نے پنجاب میں بھی دستک دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس نے پنجاب میں بھی دستک دیدی۔لاہور میں ایک مریض لایا گیا ہے،مریض کا تعلق صفدر آباد سے ہے،2 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اسپتالوں میں زیر نگرانی ہے،ایک مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو بھکر اور ایک ڈی ایچ کیو خوشاب میں زیر نگرانی ہے۔


اب تک صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں 63 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔61 مریضوں کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔10 مریضوں کو فوری کلئیر، 51 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلئیر، 2 کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔گزشتہ 15 روز میں بیرون ملک سے واپس آئے 3964 افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے۔ ابھی تک کسی مریض میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔صوبہ بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں۔

واضح رہے کہ قطر نے پاکستانیوں کیلئے بھی سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی ،کراچی سے دوحا جانے والی پرواز QR 611سے اڑتالیس مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا،اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز QR 615 سے 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا، کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے مجموعی طور 96 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطاب وزٹ ویزہ آن لائن آرائیول ویزے کے حامل مسافروں کو قطر داخلے پر پابندی عائد ہے جس کا اطلاق آج سے نافذ العمل ہے، قطر پاکستان سمیت چودہ ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کی ہے، آن لائن یا آن ایرائیول ویزہ پر پاکستانیوں کو قطر آنے کی اجازت نہیں ، صرف ورک ویزہ یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں۔

یاد رہے دنیا بھر کے 99 ممالک میں یہ وائرس پھیل چکا ہے۔جس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اٹلی میں ایک ہی روز میں 133افراد جان سے گئے، تعداد 366 ہوگئی ہے۔ اٹلی کی 25فیصد آبادی قرنطینہ میں منتقل کردی گئی۔  ایران میں 49افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 194تک جاپہنچی، چین میں مزید 28افراد لقمہ اجل بنے، اسپین میں مزید سات افراد ہلاک، مصر میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت، دنیابھرمیں ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار8سےبڑھ گئی جبکہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 9ہزار سے تجاوز کر گئی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer