کورونا وائرس، پاکستان سمیت مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

کورونا وائرس، پاکستان سمیت مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیابھر  کی معیشت پربری طرح اثراندازہونے لگا ہے۔

ایشیا میں دن کے آغاز پراسٹاک مارکیٹس کریش کرگئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی, ہنڈرڈ انڈیکس میں 2106 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔ انڈیکس پانچ اعشاریہ تراسی فیصد گرنے پر سرکٹ بریکر لگ گئے۔ انڈیکس کم ہوکر 36112 پر آگیا۔  سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قواعد کے مطابق مارکیٹ 4 فیصد گرنے کی صورت میں خودکار نظام کے تحت بند ہوجاتی ہے اور ٹریڈنگ بند کردی جاتی ہے لیکن ان قواعد پر آج پہلی مرتبہ عمل کیا گیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ 45 منٹ  بعد بحال ہوئی تو اس کے بعد بھی مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔

کرونا وائرس نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی معیشت کےلئےبڑا خطرہ بن گیا ہے۔ امریکا،آسٹریلیا ،ہانگ کانگ ،جاپان،چین،بھارت،بنگلہ دیش ،جنوبی کوریا سمیت دیگرملکوں کی اسٹاک مارکیٹیں گرگئیں۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ 4فیصد اورہانگ کانگ مارکیٹ 4فیصد سے بھی زائد مندی کا شکار ہوئی۔ جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 3فیصد کے قریب مندی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد کمی آئی ہے۔ سعودی عرب نے تیل کی پیدوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اٹلی میں ایک ہی روز میں 133افراد جان سے گئے، تعداد 366 ہوگئی ہے۔ اٹلی کی 25فیصد آبادی قرنطینہ میں منتقل کردی گئی۔  ایران میں 49افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 194تک جاپہنچی، چین میں مزید 28افراد لقمہ اجل بنے، اسپین میں مزید سات افراد ہلاک، مصر میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت، دنیابھرمیں ہلاکتوں کی تعداد 3ہزار8سےبڑھ گئی جبکہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 9ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔