ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ٹاؤن: 4 افراد کا قتل، وزیراعلیٰ حرکت میں آگئے

گرین ٹاؤن: 4 افراد کا قتل، وزیراعلیٰ حرکت میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام، عابدچودھری) گرین ٹاؤن میں 4 افراد کے قتل کا معاملہ, واقعہ کا مقدمہ قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گرین ٹاؤن میں 4 افرادکےقتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ 

گزشتہ رات ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کرنے کا واقعہ گرین ٹائون کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے والد اور 3 بچوں کو قتل جبکہ بیوی کو زخمی کر دیا۔ مقتولین کی شناخت اسحاق، ابوذر، حسنہ اور عاطقہ کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس، تحقیقاتی اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ایس پی صدر آپریشنز غضنفر علی شاہ نے بتایا کہ قتل کا واقعہ ڈکیتی کی بجائے دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تحقیقات کے بعد حقائق سامنے لائیں جائیں گے ۔
مقتول اسحاق نے دو شادیاں کر رکھی تھیں پہلی بیوی سے اولاد نہیں تھی جبکہ دوسری بیوی شگفتہ کے چار بچے تھے جبکہ مذہنی رہنما ابتسام الہی کا کہنا تھا کہ وہ ان کے ساتھی اور دوست تھے، ایسے قتل پر وہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جبکہ زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے4 افراد کےقتل کی رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا، عثمان بزدار نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔