(سٹی 42) ڈنک نےایک بارپھر ڈنکابجا دیا، پی ایس ایل کےاہم میچ میں لاہور قلندر نے کراچی کو 8 وکٹوں سےہرادیا۔
بین ڈنک نے12چھکوں کےساتھ 99رنزکی میچ وننگ اننگزکھیلی۔لاہورقلندرپوائنٹس ٹیبل پرپیش قدمی کرتےہوئے5 پوزیشن پرآگئی جبکہ دفاعی چیمیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپسپاہونےلگی۔ لاہور قلندر کو میچ جیتنے کے لئے کراچی نے 188 رنز کا ہدف دیا لیکن قلندرز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی ہداف پورا کر لیا، کراچی کی جانب سے ہیلز، 80، بابر اعظم 38 اور والٹن نے 45 اسکور کیے تو یہ سوچا بھی نہ ہو گا کہ پہاڑ جیسا ہدف لاہور جیسی ٹیم پورا کر پائے گی،محمد حفیظ اور فخر زمان آوٹ ہوئے تو لاہور کو بھی ہار نظر آنے لگی۔
لیکن پھر بین ڈنک آ گئے، ڈنک آئے تو یوں لگا جیسے گیند اب ہوا میں ہی رہے گی، عامر،وسیم، یا پھر جارڈن، عمر یا ڈلپورٹ ہوں، جو بھی گیند کرانے آیا اپنے حصے کا چھکا کھا کر گیا، کراچی کے کھلاڑی زمین پر گیند دیکھنے کو ترس گئے۔ یوں لگا جیسے بین ڈنک کا مقصد باونڈری پار کرنا نہیں بلکہ گیند کو مشتری پر پھینکنا ہو، ہر گیند چاند کی جانب سفر کرتی معلوم ہوئی، ڈنک نے 40 گیندوں پر 99 اسکور کیا جبکہ سہیل بھی خوب ساتھ جمایا ا ور46 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔