ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی ٹیم میں تین فاسٹ اور دو آل راؤنڈر سپن  باؤلرز کی شمولیت

pitch , New York wicket, Pakistan vs India, ICC T20 World Cup , city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ناساؤ کاؤنٹی کی پچ سے خوفزدہ بھارت نے آج پاکستان کے ساتھ میچ میں اپنے باؤلنگ  سکواڈ میں غیر معمولی تبدیلیاں کر دی ہیں۔  

ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں  "بیٹر کِلر پچ"  پر سے گھاس ہٹوانے کے باوجود بھارت کی ٹیم مینیجمنٹ کو اس پچ کے بیٹرز کے لئے جان لیوا ہونے کا اس قدر یقین ہے کہ اس نے آج پاکستان کے ساتھ میچ کی مہابھارت میں  کلدیپ یادیو  کی بجائے تین حقیقی فاسٹ باؤلرز  اور دو اسپن باؤلنگ آل راؤنڈرز جدیجا اور اکسر کو میدان میں لانے پر مجبور کر دیا۔ 

بھارت کے این ڈی ٹی وی نے آج اپنی ایک رپورٹ میں  لکھا کہ پچ  پر بال  کی" حد سے زیادہ حرکت اور اچھال"  تھا، بلے باز گیند سے ٹکراتے تھے، اور نیویارک میں حالات معیاری نہیں تھے۔ ان حالات نے ہندوستان کو کلدیپ یادیو کی بجائے تین حقیقی تیز گیند بازوں اور دو اسپن باؤلنگ آل راؤنڈرز جدیجا اور اکسر کے ساتھ شروع کرنے پر مجبور کیا۔

بھارت نے "پچ اور حالات کو دیکھتے ہوئے صرف تین فاسٹ باؤلرز پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ  دو اسپنرز  بھی ٹیم میں ڈالے ہیں جو آل راؤنڈر ہیں۔  بھارتی ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں سے ٹیم کی باؤلنگ سائیڈ بہتر ہوئی ہے اور  ٹیم کو کچھ توازن ملا ہے۔

جہاں تک تیاریوں کا تعلق ہے، بھارت آج  پاکستان کے ساتھ  میچ میں سخت بیٹنگ کنڈیشنز کے لیے تیاری کرکے آ رہا ہے۔ تاہم اس کے باوجود بھارت کی ٹیم مین یہ گہرا خوف موجود ہے کہ آج کا میچ پاکستانی باؤلرز کے لئے جیک پوٹ جیسا گفٹ ثابت ہو سکتا ہے۔ بھارتی ایکسپرٹس کا یہ خوف اس لئے بے جا نہیں کہ ماضی میں پاکستانی باؤلر اچھی وکٹ سے فائدہ اٹھا کر کئی مرتبہ بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر چکے ہیں۔

آج کے میچ میں بھارتی بیٹرز کے لئے صرف ایک اطمنان کی بات ہے کہ اس  "بیٹر کِلر پچ" پر اب تک تین میچوں کے دوران  صرف ایک  بیٹر  نصف سنچری درج کرنے میں کامیاب رہا ہے، وہ بھارت کا کپتان ہے - روہت شرما نے آئرلینڈ کے خلاف 52 رنز بنائے۔