ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او کا منشیات فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیز ی لانے کا حکم

سی سی پی او کا منشیات فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیز ی لانے کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)سی سی پی او کی زیر ِصدارت سول لائنز ،سٹی ڈویژنز کی کارکردگی بارے اجلاس،اجلاس میں دونوں ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں انسداد منشیات کے حوالے سے ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا،سی سی پی او نے منشیات فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا۔اجلاس میں نشے کے عادی افراد کی بحالی ،منشیات فروشوں کے سدباب کیلئےاقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 اجلاس میں بریفنگ کے دوران سی سی پی او  بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ موبائل سنیچرز اور موٹر سائیکل چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے،کرائم کنٹرول کیلئے سفید پارچات میں ڈیکائے آپریشنز کئے جائیں،افسران پروفیشنل پولیسنگ پر فوکس کریں، انہوں نےٹیم ورک ،جوائنٹ پلاننگ کے تحت مشترکہ آپریشنزسے جرائم کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر، ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود چودھری  نے شرکت کی۔