چاول کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے مشینری آلات پر ڈیوٹی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

 چاول کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے مشینری آلات پر ڈیوٹی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چاول کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مشینری آلات پر ڈیوٹی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا  ۔
 چھوٹے کسانوں کو کم شرح سود پر قرضوں کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئےہیں  اور  وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت چھوٹے کاروبار کو رعایتی قرضوں کی فراہمی کے لیے 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی۔  غیرمنقولہ جائیداد خریدنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر عائد دو فیصد پراپرٹی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی دے دی گئی ۔ 
بیرونِ ملک سے بھیجی جانے والی رقوم کے لیے ایک نئے ’ڈائمنڈ کارڈ‘ کا اجراء  کیا گیا جبکہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے دوران 50 ہزار آئی ٹی گریجوایٹس کو پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی ۔

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، زرعی قرضوں کی حد کو 1800 ارب روپے سے بڑھا کر 2250 ارب روپے کر دیا گیا ۔