(اسرار خان)لاہور میں ڈاکو راج برقرار، شہری دن دیہاڑے لٹنے لگے،رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 8 افراد قتل ہوئے۔
ڈکیتی کے 37، رابری کے 8424 مقدمات درج کئے گئے،صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ڈکیتی کے 11، 11، کینٹ ڈویژن میں 6 مقدمات درج ہوئے،سول لائنز ڈویژن میں 5، سٹی ڈویژن میں 3، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ڈکیتی کا ایک مقدمہ درج ہوا۔
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سٹی ڈویژن اور صدر ڈویژن میں 2، 2 افراد جان سے گئے،ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2، 2 افراد قتل ہوئے،مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر رابری کے 8424 مقدمات درج کئے گئے
رابری کی 1866 وارداتوں کے ساتھ سٹی ڈویژن سر فہرست، صدر ڈویژن 1807 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن رابری کی 1489 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا،کینٹ ڈویژن میں 1275، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں رابری کے 1151 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں رابری کے 836 مقدمات درج کئے گئے۔