ویب ڈیسک: 24 نیوز نے بجٹ 2023-24 میں خارجہ امور کے لئے عدادوشمار حاصل کرلئے ۔
وفاقی بجٹ 2023-24 میں وزارت خارجہ امور کے لیے حکومت نے کل 46 ارب 97 کروڑ روپے روپے مختص کر دیے، اس کے علاوہ بیرون ممالک مشنز کے لیے 43 ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔
خارجہ امور ڈویژن کے لیے 3 ارب 87 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔خارجہ امور ڈویژن میں ملازمین, افسران کی مشاہیر, باقائدہ و دیگر الاونسز, امداد, سبسڈیز اور معاف شدہ قرضہ جات و ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے فوائد اور مرمتی و مینتیننس اخراحات بھی شامل ہیں۔
ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد فوائد کی مد میں 5 کروڑ 92 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔ مختلف گرانٹس, سبسڈیز, اور معاف کئے جانے والے قرضہ جات کی مد میں 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔موجودہ بجٹ میں طبی یا فزیکل اثاثہ جات کی مد میں وزارت خارجہ نے 40 کروڑ روپے مختص کیے۔