سٹی 42: نگران پنجاب حکومت آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کا اعلان کرے گی .
4 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 426 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ۔ تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 300 ارب رکھنے کا امکان ہے ۔فیصل آباد کے شہریوں نے نگراں حکومت پنجاب سے عوام دوست بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف ملنا چاہئے ۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ٹیکس فری بجٹ پیش کرے ۔