ہمارے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے: محمد یوسف

Cricketer,Mohammad yousuf,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق پاکستانی لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف نے آئندہ ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر پاکستان سکواڈ کا حصہ بننے والے فاسٹ بالرز کی نشاندہی کر دی ہے۔

 گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری بلے باز نے پاکستان کے فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں گہرائی اور تنوع پر روشنی ڈالی اور ملک میں وائٹ بال کرکٹ میں آپشنز کی کثرت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’فاسٹ باؤلنگ میں ہمارے پاس شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر ہیں، پھر ہمارے پاس احسان اللہ اور زمان خان جیسے نئے تیز گیند باز ہیں، اس لیے پاکستان کے پاس وائٹ بال کرکٹ میں بہت سے آپشنز موجود ہیں۔‘‘

 پاکستان کے مجموعی ٹیم کمبی نیشن پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وائٹ بال کرکٹ میں ٹیم کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’وائٹ بال کرکٹ میں ہمارا کمبینیشن بہت اچھا ہے، ہمارے تین بلے باز آئی سی سی کی او ڈی آئی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں، عماد وسیم کی واپسی ہوئی ہے، پھر شاداب خان اور محمد نواز واقعی اچھے ہیں، ہمارے پاس تین ٹاپ کلاس آل راؤنڈر ہیں جو کہ اچھے فیلڈرز بھی ہیں۔‘‘

  انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔‘‘

 افغانستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستان کے عبوری باؤلنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے والے سابق عظیم فاسٹ بالر عمر گل نے بھی اس تیز رفتار حملے کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا جو کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران کامیاب رہا۔

 گل نے کہا کہ اگر آپ ہماری باؤلنگ کی بات کریں تو نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ہمارے پاس جو پیس اٹیک تھا اسے برقرار رکھا جانا چاہیے اور یہ ورلڈ کپ کے لیے ہمارے بہترین بالرز ہیں، جن میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، احسان اللہ اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔