ویب ڈیسک: یوتھ پروگرام کی معاون خصوصی شیزا فاطمہ کا کہنا ہےکہ 70 فیصد آبادی کے لیے بجٹ میں خوشخبریاں ہیں۔
شیزا فاطمہ نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام عوام کو ریلیف دینے کے لیے 80 ارب کے اسپیشل منصوبوں پر کام کیا ہے۔ وویمن ان پاور کے لیے 5 ارب کا خصوصی اینیشیٹو لیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ بجٹ رینویو کیا گیا ہے۔ بچوں، خواتین اور نوجوانوں کے روزگار کے لیے 80 ارب کا بجٹ رکھا گیا ہے۔